Responsive Ad Slot

تازہ ترین

"Latest_Posts"

بابر نے کوہلی، رضوان نے گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

اتوار، 7 نومبر، 2021

/ من Mian Ashfaq
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں دو پاکستانی بلے بازوں نے ریکارڈز قائم کیے۔
کپتان بابر اعظم نے ایک کیلنڈر سال میں ٹی 20 میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں سکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سکاٹ لینڈ کے خلاف 47 گیندوں پر 66 رنز بنا کر وہ ایک سال میں 19 نصف سینچریاں سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل انڈیا کے وراٹ کوہلی نے ایک سال میں 18 ٹی 20 نصف سینچریاں سکور کی تھیں۔
ادھر پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز سکور کرنے کا ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کرس گیل نے سال 2015 کے 36 میچز میں ایک ہزار 165 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
محمد رضوان نے اکتالیس میچز کھیل کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے۔
سکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں محمد رضوان پندرہ رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں کھیلے گئے 23 عالمی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 980 رنز بنائے تھے، جو ایک سال کے دوران بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مهم
© All Rights Reserved