پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ میں آپریشنز، سکیورٹی، لاجسٹک اور کووڈ پروٹوکولز کے حوالے سے چیزوں کو فائنل کریں گے۔
نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہم پی سی بی اور دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دورے کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور کینگروز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں