Responsive Ad Slot

تازہ ترین

"Latest_Posts"

نیوزی لینڈ نے ایک ہی میچ میں افغانستان اور بھارت کی امیدوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اتوار، 7 نومبر، 2021

/ من Mian Ashfaq

ابو ظہبی :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کر کے 8وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ہدف دینے میں اہم کردار نجیب اللہ کا رہا جنہوں نے 48 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی۔

جس پر محمد شہزاد اور حضرت اللہ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن محمد شہزاد ایڈم کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور صرف 2 سکور ہی بنا سکے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے حضرت اللہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 4 سکور پر بولٹ کی گیند پر سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین پہنچ گئے۔رحمان اللہ چھ رنز بنا کر سوتھی کی گیند کا نشانہ بنے۔

افغانستان کے کھلاڑی نجیب اللہ زدران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بڑا سہارا فراہم کیا ، انہوں نے ریت کی دیوار ثابت ہوتی بیٹنگ لائن کے آگے دیوار کا کردار ادا کرتے ہوئے 48گیندوں پر 6چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 73رنز کی اننگ کھیلی اور بولٹ کی گیند پر نشام کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی 20 گیندوں پر 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے علاوہ گلبدین نائب 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا، ٹم نے دو اور بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈم، نشام اور سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز میدان میں آئے تو اوپنرز مارٹن گپٹل 28اور ڈیرل مچل 17رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔پھر کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کنوے نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر پویلین لوٹے ۔ولیم سن 40اور کنوے 36سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔



کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مهم
© All Rights Reserved