Responsive Ad Slot

پنجاب لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پنجاب لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

عثمان بزدار حکومت کا سنگھاسن ڈولنے لگا

کوئی تبصرے نہیں

ہفتہ، 13 نومبر، 2021

ویب ڈیسک : اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے ہم تو حکمرانوں کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ ہمارے ساتھ نہیں چل رہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ق نے حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کی شام طلب کرلیا گیاہے۔ چودھری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہتین سال سے اللہ کے فضل سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے،پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے۔کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی۔حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیاپھر بھی انہیں سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے اللہ کے فضل انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔


سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

کوئی تبصرے نہیں

جمعرات، 11 نومبر، 2021

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے ہیں جس میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام بھی شامل ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں نے اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔
حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فورتھ شیڈول سے نام نکالنے کے لیے متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹ پر کارروائی کی گئی اور اب تک تحریک لبیک پاکستان کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 16 اپریل 2021 کو علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


نابینا استاد کو نوکری نہ دینے کی حکومتی اپیل مسترد

کوئی تبصرے نہیں

منگل، 9 نومبر، 2021

لاہور ہائی کورٹ نے بصارت سے محروم استاد کو نوکری نہ دینے کی حکومتی اپیل مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس احمد ندیم ارشد نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

سنگل بینچ نے کامران جمیل کو نوکری دینے کا حکم دیا تھا، جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کیا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ دنیا معذور افراد کو بہترین سہولتیں دینے کے مواقع تلاش کر رہی ہے، پڑھنے، لکھنے اور بولنے سے محروم افراد کو ٹیچنگ کے لیے اہل قرار نہ دینا تکلیف دہ ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ معذور افراد کو مکمل صلاحیتوں والے افراد کے مقابلے کے برابر بنانا ریاست کی ذمے داری ہے، کامران جمیل نے ٹیچر بھرتی ہونے کے لیے امتحان اور انٹرویو پاس کیا مگر اسے تقرری نہ دی گئی۔

عدالت نے کہا کہ ریاست معذور افراد کی بنیادی آئینی حقوق کی ذمے داری سے انحراف نہیں کر سکتی، ریاست کو چاہیئے کہ معذور افراد کے ذہنوں سے محرومی کا شبہ ختم کرنے کے اقدامات کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینائی سے محروم یوسف سلیم کو 2018ء میں جوڈیشل سروس میں بھرتی کیا گیا، بینائی سے محروم پہلی خاتون صائمہ سلیم کو وفاقی حکومت نے بھرتی کیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں دنیا کی نامور نابینا اسپیکر اور مصنف ہیلن کیلیر، نابینا ایتھلیٹ توفیری کیبوکا کا حوالہ بھی دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں نامور ترک نابینا پینٹر ایسرفا ارمگان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔


لاہور کےمختلف علاقوں میں چینی کی قلت، قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کوئی تبصرے نہیں

ہفتہ، 6 نومبر، 2021

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہچ گئی مگر اس کے باوجود شہر میں چینی کی قلت سے شہری پریشان ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اکبری منڈی میں چینی 50 کلو تھیلا 7 ہزار 50 روپے تک پہنچنے کے باوجود نایاب ہے ، درآمد شدہ چینی کا تھیلا چارہزار 356 روپے میں دستیاب ہے مگر اس کے خریدار کم ہیں ۔ ہول سیل ڈیلز کے مطابق درآمد شدہ چینی کوئی نہیں خریدتا،مقامی چینی کی قلت ہے شوگر ملز سپلائی نہیں کر رہیں ۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی بازار میں 150 روپے کلو ہونے کے باوجود نہیں مل رہی ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

کوئی تبصرے نہیں

منگل، 2 نومبر، 2021

(ویب ڈیسک) حلقہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن کا معاملہ، ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنے کا آج آخری روز، پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ الیکشن اپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف مبین الدین قاضی اور رانا عبدالشکور ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل کی، جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر این اے 133، شائستہ پرویز ملک اور اعتراض کرنیوالے امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق درست ہیں، ریٹرنگ افسر نے تجویر کنندہ بلال حسین کا حلقہ این اے 133 نہ ہونے کی بناء پر کاغذات مسترد کیے، تجویز کنندہ اور اس کی فیملی کا تعلق حلقہ این اے 133 سے ہی ہے، تجویز کنندہ کا شناختی کارڈ، ڈومسائل کے مطابق اسی حلقہ کا ہے، یوسی چئیرمین کا سرٹیفکیٹ بھی موحود ہے، امیدوار کے تجویز کنندہ کیلئے اس حلقہ کی کسی وارڈ یا مردم شماری کے شماریاتی کوڈ نمبر کا ہونا لازم ہے۔
 اپیل میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ووٹرز لسٹ میں تجویز کنندہ اسی حلقہ کا رہائشی ہے لیکن مردم شماری کے شماریاتی کوڈ میں نام نہیں،۔ ووٹرز لسٹ کے مطابق مردم شماری کے شماریاتی کوڈ میں نام نہ آنا الیکشن کمیشن کی تکنیکی غلطی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت تجویز کنندہ کا امیدوار کے حلقے سے ہونا ضروری نہیں، سپریم کورٹ نے کئی فیصلے دیئے جس میں دوسرے حلقہ کے ووٹر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی۔

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

کوئی تبصرے نہیں

اتوار، 31 اکتوبر، 2021

ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگا دی گئی، کوئی بھی سرکاری ملازم 55 سال عمر پوری کیے بغیر ریٹائرمنٹ نہیں لے سکے گا

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پنجاب میں کوئی بھی ملازم 55 سال عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا ہے۔ جبکہ عمر کی شرط کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس مکمل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جلدی ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس اور 55سال عمر دونوں لازمی ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


مهم
© All Rights Reserved