ڈیفنس (زین مدنی ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے اور فلمیں اتنی اچھی نہیں کہ اسے عالمی سطح پر دکھاکر مقبولیت حاصل کی جائے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستانی شوبز مواد دراصل گھریلو مارکیٹ کے لیے ہے اور ایسے مواد میں کوئی برائی بھی نہیں مگر اسے عالمی لیول کا مواد نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی اسے انٹرنیشنل سطح پر دکھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداکاراوں کے پاس محدود آپشنز ہوتے ہیں، انہیں یا تو روتی ہوئی بہو کے کردار ملتے ہیں یا پھر بے وفائی اور محبت کے یکسانیت کے شکار کردار ملتے ہیں۔
انہوں نے پاکستانی مواد کا موازنہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ مواد سے کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ بھارت میں ایسا مواد تیار ہو رہا ہے جسے عالمی مارکیٹ میں دکھایا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے مثال دی کہ جس طرح جنوبی کوریا جیسے چھوٹے ملک کی کم بجٹ فلمیں اور ویب سیریز نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن سکتی ہیں، اسی طرح پاکستان بھی اچھا مواد تیار کر سکتا ہے تاہم پاکستان کے پاس نیٹ فلیکس اور ایمازون جیسی اسٹریمنگ ویب سائٹس کے پلیٹ فارمز بھی دستیاب نہیں۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں