Responsive Ad Slot

تحریک لبیک پاکستان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
تحریک لبیک پاکستان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

کوئی تبصرے نہیں

جمعرات، 11 نومبر، 2021

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے ہیں جس میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام بھی شامل ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں نے اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔
حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فورتھ شیڈول سے نام نکالنے کے لیے متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹ پر کارروائی کی گئی اور اب تک تحریک لبیک پاکستان کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 16 اپریل 2021 کو علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


تحریک لبیک پاکستان کا وزیر آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئی تبصرے نہیں

پیر، 8 نومبر، 2021

تحریک لبیک پاکستان نے وزیر آباد میں 11 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین گزشتہ 11 روز سے وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے قریب پارک میں خیمے لگا کر موجود تھے تاہم حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں ٹی اپل پی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیر سید سردار شاہ نے وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین واپس مسجد رحمت اللعالمین جائیں گے۔
خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث گزشتہ روز ہی دریائے چناب پر جی ٹی روڈ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے 15 روز بعد کھولی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

کوئی تبصرے نہیں

ہفتہ، 6 نومبر، 2021

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعےتحریک لبیک پرپابندی ہٹانےکی منظوری دی۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ 4 نومبر کو صوبہ پنجاب کی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علما سے مذاکرات کیے تھے۔

فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں البتہ وزیرآباد میں کچھ کارکن موجود ہیں جو معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک وہیں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کابینہ اجلاس، کالعدم جماعت کے سربراہ کی رہائی کا امکان

کوئی تبصرے نہیں

بدھ، 3 نومبر، 2021

کالعدم جماعت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے جماعت کے سربراہ کو رہا کر دیا جائے گا،وزیراعظم کی وزراء کو معاملے پر وزیر خارجہ سے مشاورت کی ہدایت
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے طے کیا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ہوئے جماعت کے سربراہ کو رہا کر دیا جائے گا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر گفتگو کی گئی۔
کابینہ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور اسی تناظر میں ان کے سربراہ کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیر اعظم نے تمام وزراء اور ارکان کو کالعدم جماعت کے معاملے پر شاہ محمود قریشی سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
کالعدم جماعت اور معاہدے پر شاہ محمود قریشی فوکل پرسن ہوں گے ۔وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت تحریک لبیک سے متعلق وزراء کو بیان دینے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معاملہ ہے۔۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتنی چاہئیے۔
وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں،اتحاد میں طاقت ہے،دلیری کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں۔مشکلات آتی ہیں مل کر سامنا کریں گے۔مشکل وقت میں سب کو متحدہ ہو کر سامنے آنا چاہئیے۔ وزیراعظم کچھ دیر بعد قانونی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔کالعدم جماعت کے مطالبات پر قانونی رائے سے آگاہ کیا جائے گا۔ مختلف قانونی امور سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
دوسری جانب حکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلا ع میں 16ایم پی او کے تحت نظر بند افراد کو رہاکردیا گیا،7اے ٹی اے کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کیلئے عدالت جانا ہوگا۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے افراد جن پر کوئی کیسز نہیں ان کو رہا کردیا گیا ہے۔

معاہدے میں خیانت کی گئی توبھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے: مفتی منیب

کوئی تبصرے نہیں

اتوار، 31 اکتوبر، 2021

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ  معاہدے پرعملدرآمد کے تحت جی ٹی روڈ کوخالی کردیں گے لیکن معاہدے میں خیانت کی گئی توبھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔
مفتی منیب الرحمان نے وزیر آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کالعدم لفظ ہٹنے میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نے مراحل طے کر رکھے ہیں، اللہ نےآپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اورمذہبی جماعت کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے۔

مفتی منیب کا کہنا تھا کہ معاہدے پرمکمل عملدرآمد ہو گا اور معاہدے پرعملدرآمد کے تحت جی ٹی روڈ کوخالی کردیں گے لیکن معاہدے میں خیانت کی گئی توبھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ مظاہرین کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، یہ وقت متحد اورمنظم رہنے کا ہے، سراج الحق اورفضل الرحمان نےحمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، جہاں قیادت کہے گی وہاں منتقل ہونا ہے۔

حکومت کیساتھ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے: مفتی منیب الرحمان

کوئی تبصرے نہیں
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر حکومتی وفد کی سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس جاری ہے۔
پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر موجود تھے جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کی نمائندگی مفتی منیب الرحمان کر رہے تھے۔

مفتی منیب الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، کسی ناخوشگوار واقعے سے پہلے معاہدہ ہونا خوش آئند ہے، جوش پر ہوش کا غالب آنا خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے، معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آ جائیں گی، آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کریں گے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے مفتی غلام غوث بغدادی اس کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی آج ہی سے فعال ہو جائے گی اور اپنا کام شروع کر دے گی۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس طرح کا نہیں ہے کہ دوپہر کو دستخط کیے جائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جن افراد نے بھی معاہدے کے لیے مثبت اقدامات کیے ان سب کا شکر گزار ہوں۔

مهم
© All Rights Reserved